اگست 19, 2019

ATFX کو مالیاتی شو 2017 کے لئے معروف و ممتاز اسپانسرز کی ایک فہرست میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا۔ مالیاتی شو 2017 اس سلسلہ میں پہلا ایونٹ ہے جو 18 اور 19 نومبر کو مشہور ڈبلیو تائی پی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ فاریکس کاروبار سے ایلیٹس کے ساتھ، یہ فورم ایشیاء پیسفک کے خطے میں مالیاتی مارکیٹ سے بڑی تعداد میں سامعین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتا ہے۔

فورم میں سب سے بڑے نمائشی بوتھ کے ساتھ، ATFX کی ٹیم نے اپنے تمام شریک مہمانوں کو کمپنی کے مسابقتی ٹریڈنگ حالات، محفوظ اور مامون فاریکس ماحول اور اپنی صنعت کی معروف خدمات اور مصنوعات کی وسیع اقسام کی بنیاد پر پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ اپنی موجودگی محسوس کرنے دی۔ ان میں 40 سے زائد کرنسی جوڑے شامل ہیں، جن میں بڑے کرنسی جوڑے جیسا کہ یورو /امریکی ڈالر اور برطانوی پونڈ / امریکی ڈالر، قیمتی دھاتیں جیسا کہ گولڈ اور سلور، بڑے پیمانے پر ٹریڈ کردہ آئل کی اشیاء تجارت، بشمول یو کے برینٹ آئل اور امریکی WTI آئل، اور امریکہ، یورپی اور ایشیائی اسٹاک اشاریے پر ٹریڈنگ شامل ہیں۔

مہمانوں کے لئے تحفے کے طور پر، ٹیم نے معلوماتی بروشرز پیش کیے جن میں ATFX کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے، بشمول، اس کے ادائیگی کے طریقوں کی وسیع اقسام، 24/5 کسٹمر سروس اور لائیو مدد، تمام تجربہ کار لیولز کے لئے تعلیمی ٹولز اور ٹریڈنگ حالات کی قسم بندی، بشمول لیکن محدود نہیں؛ 1:200 لیوریج، انڈسٹری معیاری MT4 پلیٹ فارم، ٹریڈنگ اکاؤنٹس پر صفر کمیشن، اور 100 کے قریب، قابل ٹریڈ مالیاتی انسٹرومنٹس۔

"تائیوان کے سرمایہ کاروں خطے میں موجود اپنے ہم منصبوں کے مقابلے میں زیادہ قدامت پسند ہیں۔ جاپانی اثر و رسوخ کے تحت، تائیوان کے سرمایہ کار ٹریڈنگ میں شرکت کرنے سے پہلے، بہت سا تعلیمی مواد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بالکل وہی بات ہے جس پر ATFX تائیوان میں اپنی توجہ مرکوز کرتا ہے،”بورڈ کے چیئرمین، جو لی نے بیان کیا۔ مسٹر لی قابل تائے پی ٹیم کا حصہ تھے، جنہوں نے بڑی تعداد میں موجود سامعین کو خوش آمدید کہا اور کمپنی اور اس کی کوئی ڈیلنگ ڈیسک نہیں عمل درآمد (NDD) کی نمائندگی کی۔

ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب میں، ATFX کے ایماء پر، مسٹر لی نے "بہترین فاریکس بروکر” کا ایوارڈ حاصل کیا، ایک اعزاز، جسے صنعت میں بے انتہاء سراہا جاتا ہے۔

مسٹر لی نے تبصرہ کیا "ہماری عالمی توسیع کے ایک حصے کے طور پر، ATFX تائے پی آفس کا اجراء اسی سال کیا گیا جو کہ ایشیاء پیسفک میں ہماری تیز رفتاری سے ترقی کرتی منڈیوں میں سے ایک ہے۔” "ATFX کو مالیاتی شو 2017 میں شرکت کرنے کے لئے مدعو کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، اور اس اعزاز کو وصول کرنے کے لئے، ATFX میں موجود ہر فرد کی کاوشوں کا تہہ دل سے شکریہ۔” انہوں نے مزید کہا۔

اعلٰی درجے کے مالیاتی پیشہ ور ماہرین کے ساتھ، جنہوں نے تازہ ترین مارکیٹ رجحانات، عالمی مارکیٹ میں آنے والی بڑِی خبروں کے تجزیہ، اور فاریکس مارکیٹ کے لئے ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں بصیرت فراہم کی، مالیاتی شو 2017 میں مجموعی طور پر 18 سیشن منعقد ہوئے۔

Read More

ATFX کو یو کے فاریکس ایوارڈز 2018 کی جانب سے بہترین فاریکس بروکرر کا اعزاز دیا گیا ہے
عرب امارات میں نئے دفتر کے آغاز کے ساتھ ATFX کی ترقی کے عمل میں تیزی آ رہی ہے
ATFX فنانس میگنٹس لندن سربراہی اجلاس 17 کو اسپانسر کرتا ہے
ATFX کی ڈیوک آف ایڈنبرگ کپ کی اسپانسرشپ، کوالیفائنگ مقابلے 30 اگست کو
ATFX تھائی لینڈ میں نئے دفتر کے آغاز کے ساتھ ترقی کے عمل میں تیزی لا رہا ہے
تھائی لینڈ iFinexpo میں ATFX نہایت کامیابی کے ساتھ پہلی بار جلوہ افروز ہوا ہے