اگست 14, 2019

ATFX، ایک سرکردہ آن لائن ٹریڈنگ سروس فراہم کار، نے آج بینکاک، تھائی لینڈ میں ایک نیا آفس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ اس کے 2017 میں جنوب مشرق ایشیا میں آغاز کے بعد پانچواں آفس ہے۔

ATFX تیز تر ترقی کے لئے خود کو ڈھالنے کے لئے مصروف عمل ہے، جس نے 2017 میں جنوب مشرقی ایشیاء داخل ہونے کے بعد سے، پہلے ہی فلپائنز، تائیوان، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں دو شہروں جوہر باہرو اور کوالالمپور میں دفاتر کھول لئے ہیں۔

ATFX تھائی لینڈ کا آفس تھائی لینڈ میں ٹریڈرز اور IBs کو ٹریڈنگ کی تعلیم اور مشاورت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ بنکاک کے کاروباری مرکز میں حکمت عملی کے مقصد سے واقع، یہ صارفین، IBs، شریک کار اور شراکت داروں کو زیادہ سے زیادہ رسائی کی اجازت دیتا ہے۔

تھائی لینڈ جنوب مشرقی ایشیاء کے متحرک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ یہ ایسا ملک ہے جو ٹریڈنگ کی منزل کے طور پر بہت سے فوائد کی پیشکش کرتا ہے اور نہایت امید افزاء امکانات کے ساتھ مستحکم اقتصادی بنیادوں کی معاونت کی جاتی ہے، یہ بات مسٹر آرتھیفینٹ تھونگچنڈر (Arthiphant Thongchandr)، جنرل مینیجر، ATFX نے کہی۔ "ATFX تھائی لینڈ کا مقصد ٹریڈرز کی مدد کرنا ہے جو کامیاب ہونے کے لئے تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔”

اس کے تھائی آفس کے آغاز کے ایک حصہ کے طور پر، ایک سیمینار "ATFX عالمی گفتگو” منعقد کیا گیا اور ڈنر میں تھائی لینڈ سے 150 ریٹیل ٹریڈرز اور IBs نے شرکت کی۔ سیمینار میں موجود کلیدی مقررین میں جو پٹپیٹ (Joe Patipa)، جو تھائی فاریکس کی صنعت میں ایک مشہور ٹرینر ہیں، وہ فاریکس اور اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور مارٹن لیم (Martin Lam) ایشیا پیسفک خطے کے لئے ATFX کے چیف تجزیہ کار شامل ہیں۔

اس شاندار افتتاحی تقریب میں قابل ذکر حاضرین میں نئے آفس کے چیف مسٹر آرتھیفینٹ تھونگچنڈر (Arthiphant Thongchandr)، ATFX کے جنرل مینیجر (تھائی لینڈ)، مسٹر جیف سو (Mr. Jeff Hsu)، ATFX کے ڈائریکٹر (جنوب مشرقی ایشیا)، جیفری سیو (Jeffrey Siu)، ATFX کے COO اور سیمینار کے نمایاں مقررین شامل تھے۔

Read More

ATFX کو یو کے فاریکس ایوارڈز 2018 کی جانب سے بہترین فاریکس بروکرر کا اعزاز دیا گیا ہے
ATFX فنانس میگنٹس لندن سربراہی اجلاس 17 کو اسپانسر کرتا ہے
ATFX کی ڈیوک آف ایڈنبرگ کپ کی اسپانسرشپ، کوالیفائنگ مقابلے 30 اگست کو
تھائی لینڈ iFinexpo میں ATFX نہایت کامیابی کے ساتھ پہلی بار جلوہ افروز ہوا ہے
ATFX کی عالمی حکمت عملی کی کانفرنس فخر کے ساتھ ڈیوک آف ایڈنبرگ کپ سپانسرشپ کا اعلان کرتے ہوئے
ATFX تھائی لینڈ میں ٹریڈرز کے میلے اور گالا نائٹ میں شرکت کرے گا